دشمنوں نے دہشت گردی کی شکل میں پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے،ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعرات 23 فروری 2017 21:33

دشمنوں نے دہشت گردی کی شکل میں پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے،ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں نے دہشت گردی کی شکل میں پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس جنگ میں انشاء الله فتح پاکستان کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :