وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کاآئی جی سندھ پولیس سے فون پر رابطہ‘ سیہون دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے کاردکردگی معلوم کی

جمعرات 23 فروری 2017 21:23

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کاآئی جی سندھ پولیس سے فون پر رابطہ‘ سیہون ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پرسیہون دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے کاردکردگی معلوم کی،اس موقعہ پر آئی جی سندھ پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی کارکردگی ، گرفتاریوں اورتفتیش کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو بھی فون کرکے سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والے دھماکے کے بعد بحالی کے کام کی معلومات لیں ۔انہوںنے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ درگاہ کی بحالی کے کام کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے اور جلد اس پر عمل کا آغا ز ہوجائے گا۔ سید مراد علی شاہ نے دیگر درگاہوں اور مذہبی جگہوں کی سیکیورٹی پر بھی کئے گئے اقدامات پر آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اور چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سے مکمل معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :