خطہ میں غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ میں مشترکہ سرمایہ کاری انتہائی نا گزیر ہے ‘ صوبہ میں سرمایہ کاری میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے

گورنر سندھ محمد زبیر کی اٹلی کے قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران بات چیت

جمعرات 23 فروری 2017 21:23

خطہ میں غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ میں مشترکہ سرمایہ کاری انتہائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی قونصل جنرل ڈاکٹر جیانلو کاربا گوٹی Dr.Gianluca Rubagotti نے گورنر ہائوس میں جمعرات کوملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، مشترکہ سرمایہ کاری ، اقتصادی و معاشی معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ سرمایہ کاری سے نئے دور کا آغا ز شروع ہو گا خطہ میں غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ میں مشترکہ سرمایہ کاری انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ سندھ با الخصوص کراچی کے پرکشش اہمیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خطہ کے اہم مقام پر ہونے کے باعث کراچی دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح منفرد اہمیت رکھتا ہے یہاں پر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر اور فضا بھی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کم لاگت تعلیم یافتہ و تجربہ کار ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اہمیت رکھتی ہے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی طرح اٹلی کے سرمایہ کار بھی اس پر امن ، سازگار اور پرکشش ماحول سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ۔

ملاقات میں اٹلی کے قونصل جنرل ڈاکٹر جیانلو کاربا گوٹی Dr.Gianluca Rubagotti نے گورنر سندھ کو بتا یا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں مشترکہ سرمایہ کاری سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کارصوبہ سندھ با الخصوص کراچی کے مختلف شعبوں توانائی ، انفرااسٹرکچر ،زراعت سمیت دیگر میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :