وزیراعلیٰ پنجاب سے نیپال کی سفیر کی ملاقات،دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اظہار افسوس،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار ہیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری قوم متحد ہی:شہبازشریف

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں نیپال کی سفیر سیوا لمثال ادھیکاری(Ms. Sewa Lamsal Adhikari) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپال کی سفیر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پردکھ او ر افسوس کا اظہارکیا اور ان واقعات میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نیپالی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی اور یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری قوم متحد ہے۔

(جاری ہے)

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں،دہشت گردی اور انتہاء پسندی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونو ںملکوں نے معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔نیپالی سفیر نے کہاکہ نیپال پاکستان کے ساتھ معاشی وسماجی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہی