ایف بی آر کے گریڈ20اور 19کے 4افسران کے تقررو تبادلے

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے گریڈ20اور 19کے 4افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے، جبکہ پروبیشن کا دورانیہ مکمل ہونے پر پاکستان کسٹمز گروپ کے دو افسران کا پروبیشن ختم کر دیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے گریڈ20کے ان سینڈ ریونیو آفسر شمس الدین قاضی کا کمشنر (زونiii)یونٹ iiکراچی سے کسٹمز ان سینڈ ریونیو(یونٹ ii) کراچی، گریڈ20کے ظفر اقبال خان کا ڈائریکٹر ایچ کیو انٹلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلجنس اینڈ انو سٹی گیشن اسلام آباد، گریڈ19کے قاضی حفیظ الرحمان کا ایڈیشنل کمشنرآفس iiکراچی سے ایڈیشنل کسٹمز ان سینڈ ریونیو آفس iiکراچی اور گریڈ19کے سید شکیل احمد کا لارج ٹیکس بینر یونٹ کراچیii سے ایڈیشنل کسٹمز آفس کراچی میں تبادلہ کر دیا، اس طرح پاکستان کسٹمز گروپ کے 2افسران علی منہاس اور محمد حمزہ لیک کا پروبیشن ختم کر دیا، اس طرح گریڈ16کے 2افسران جواد احمد اور خرم سعید کا معطلی دورانیہ میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :