بڈاپل ٹوپی صوابی روڈرواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا، ترجمان خیبرپختونخواہائی وے اتھارٹی

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) خیبرپختونخواہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ بڈاپل ٹوپی صوابی روڈرواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا ،ترجمان پی کے ایچ آئی کے مطابق پل کاایک حصہ خطرناک حد تک نقصان دہ تھا اس پل کے ایک حصے پر دوبارہ تعمیراتی کام اکتوبر2016میں شروع ہوا پل کی مرمت کے دوران گرڈرزکواپنی جگہ سے بحفاظت اٹھا کر دوسری جگہ رکھنے میں بہت وقت لگا ترجمان نے مزیدبتایاکہ پل کا نچلاحصہ مکمل ہوچکاہے گرڈرزدوبارہ لگانے کا عمل جاری ہے اورانشاء اللہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پل کاایک حصہ مکمل طور پر پختہ ہونے کے بعد اس کا دوسرا حصہ تعمیر کیا جاسکتاہے اور پختگی حاصل کرنے تک مزیدتعمیر کیلئے انتظارکرناپڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :