کرم ایجنسی میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) کرم ایجنسی بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ،سرکاری دفاتر،مساجد،امام بارہ گاہوں ،بڑی بڑی مارکیٹس،ہسپتالوں ،گاڑیوں کے اڈوںسمیت پاراچنار ،صدہ اور علیزئی بازاروں میں ناکے اور داخلی راستوں پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو تعینات کر دیاگیاہے ۔ پاراچنار میں سرکاری اور غیر سرکاری ادراوں کو ٹارگٹ کرنے کی اطلاع کے بعد پاراچنار شہر میں رش کم دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

سرکاری دفاتر کو آنے اور جانے والے بیشتر راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔پاراچنار سمیت کرم ایجنسی میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور مزید فورسز کے جوانوں تعینات کئے گئے ۔پاراچنار شہر،مارکیٹس اور بازار کے داخلی راستوں پر کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔دوسری طرف پاک افغان سرحد کی نگرانی سخت کرکے فورسز کے گشت بڑھا دئیے گئے ہیں اورسرحد کو گذشتہ ایک ہفتے سے بند اور پاک افغان روٹس سنسنان نظر آرہے ہیں۔