وزیراعظم نواز شریف کا ڈیفنس لاہور میں ہونے والے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 23 فروری 2017 20:47

وزیراعظم نواز شریف کا ڈیفنس لاہور میں ہونے والے دھماکہ میں قیمتی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں ہونے والے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جو سرکاری دورہ پر ترکی میں موجود ہیں، نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیراعظم نے اس واقعہ کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔