لاہور کے نجی تعلیمی اداروں نے کل بروز جمعہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 20:20

لاہور کے نجی تعلیمی اداروں نے کل بروز جمعہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) لاہور کے نجی تعلیمی اداروں نے کل بروز جمعہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث ڈیفنس میں واقع سرکاری تعلیمی ادارے کل کے روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ شہر کے اکثریتی نجی تعلیمی اداروں نے بھی کل بروز جمعہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :