برقی لائنوںکی مرمت کے کام کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

کوئٹہ۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے کام کے سلسلے میں24فروری کوانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک نیز مری آبادگرڈکے سرینا، گلستان، لیاقت بازارایکسپریس، سٹی اورسٹاف کالج فیڈروں سے شام چاربجے سے شام سات بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 25فروری کو سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے تک نیز انڈسٹریل گرڈکے اولڈاورنیوپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون اورانڈسٹریل فیڈرزسے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :