بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائی جناح ٹائون، سمنگلی روڈ، سبزل روڈکلی گل محمدسی5ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

کوئٹہ۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی ہدایت پر بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل انجینئربازمحمدمندوخیل کی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئرکیسکوسریاب ڈویژن کی زیرنگرانی ایس ڈی اوشیخ ماندہ سب ڈویژن سید اسماعیل شاہ دوپاسی، لائن سپرنٹنڈنٹ ہمایوں ترین کی ٹیم نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جس کے دوران جناح ٹائون، سمنگلی روڈ، سبزل روڈکلی گل محمداورائیرپورٹ روڈکے علاقوںسے نادہندگان کے 5 ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جبکہ 6ٹرانسفارمروںکے ایچ ٹی (HT)جمپرزکاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی نیزکارروائی کے دوران زرعی نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں ایک لاکھ تیس ہزارروپے کی وصولیابی بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں شیخ ماندہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوںمیں 34گھریلو، 23تجارتی اور7صنعتی نادہندہ صارفین کے کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

متعلقہ عنوان :