مہران یونیورسٹی جامشورو، امریکی سوسائٹی میوٹ چیپٹر کی جانب سے دو روزہ کنونشن 2017ء کی افتتاحی تقریب

جمعرات 23 فروری 2017 19:51

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کی امریکی سوسائٹی میوٹ چیپٹر کی جانب سے دو روزہ کنونشن 2017ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے گریجویٹس کو فنی صلاحیتوں کے ساتھ مواصلاتی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے مختلف چیپٹروں کی جانب سے جو پروگرام منعقد کرائے جا رہے ہیں وہ بہترین کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کا مکینیکل انجینئرنگ شعبہ پرانا شعبہ ہے اور آج بھی آنے والے طلبہ و طالبات کا پسندیدہ شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے گریجویٹ ایک برانڈ کا نام ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میرٹ کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خود کومنوایا ہے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام طلبہ و طالبات کو درس و تدریس کے ساتھ نئی سماجی تبدیلیوں، اقدار کی جانب گامزن اور آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

رواں ماہ فروری میں میوٹ گالا، کتابوں کا میلہ نوکریوں کا میلہ اور مہران ماڈل یو این جیسے بڑے پروگرام منعقد ہوئے ہیں اور یہ ہمارے گریجوئیٹس میں اعتماد اور صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ٹیکنالوجی ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی ، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سول انجینئرنگ ڈاکٹر خان محمد بروہی ، چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈاکٹر در محمد پٹھان و دیگر استاتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن میں وڈیو میکنگ، کوئز کامپیٹیشن، تقریری مقابلے، فوٹو گرافی، پروجیکٹ اور پوسٹر مقابلے، ٹی شرٹس اور کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے تھے کنونشن دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔