لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سالانہ تقریبِ تقسیم اسناد ہفتہ کوہو گی

جمعرات 23 فروری 2017 19:49

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (لمس) کی 16ویں سالانہ تقریبِ تقسیم اسناد ہفتہ 25فروری کو دوپہر12بجے ہو گی سے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خطاب اور اسناد تقسیم کریں گے جبکہ صوبائی وزراء ڈاکٹر سکندر مندرو اور جام خان شورو بھی شرکت کریں گے لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے تمام مدعوئین سے بروقت شرکت کی استدعا کی ہے۔