چین میں عدالتی کارروائی کی بہتری اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سماعت کا فیصلہ

سماعت کی تمام کارروائی آن لائن آڈیو اور ویڈیو ریکارڈکی جائیگی

جمعرات 23 فروری 2017 19:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) چین میں عدالتی کارروائی کی بہتری اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سماعت کا فیصلہ کرلیا،سماعت کی تمام کارروائی کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چین کی سپریم عوامی کورٹ عدالتی کارروائی کی بہتری اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سماعت کا فیصلہ کیا ہے،عدالت میں سماعت کی تمام کارروائی کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی اس کو عدالت میں آواز پہچاننے کے طور پر بطور ریکارڈ پیش کیا جاسکے گا جبکہ کسی بھی فرد کی طرف سے انفرادی ریکارڈنگ غیر قانونی ہوگی۔دستاویز کے مطابق عدالت کی تمام کارروائی کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ آن لائن کی جائیگی تاکہ اس عدالتی کارروائی سے کوئی فرد،پارٹی اور قانون دان رجوع کرسکے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :