چین بھارت مذاکرات اپنے ممکنہ مقاصد میں کامیاب رہے،چین

باہمی تعلقات کیلئے مثبت اشارہ ہے،دونوںممالک کے رہنمائوں کے مابین کیے گئے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعلقات کو جاری رکھاجائے گا،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ

جمعرات 23 فروری 2017 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) چین نے کہا ہے کہ چین بھارت مذاکرات اپنے ممکنہ مقاصد میں کامیاب رہے،باہمی تعلقات کیلئے مثبت اشارہ ہے،دونوںممالک کے رہنمائوں کے مابین کیے گئے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعلقات کو جاری رکھاجائے گا۔جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چین بھارت مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات اپنے ممکنہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور یہ باہمی تعلقات کیلئے مثبت اشارہ ہے،دونوںممالک کے رہنمائوں کے مابین کیے گئے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعلقات کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

دونوں ممالک 2017میں بہت سے معاملات پر مل کر کام کریں گے۔جن میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوستانہ ماحول میں کی گئی گفتگو کے دوران باہمی مسائل علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بہتر تعاون اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔گینگ شوانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی پر ایک جیسی قومی صلاحیت ہونے پر پورا اتفاق پایا جاتا ہے۔

چین اور بھارت باہمی تعاون کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور میں بھرپور کام کریں گے۔مجموعی طور پر مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے،دونوں اطراف میں معاہدے کے مطابق گہرائی میں جاکر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔واضح رہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ور دیگر چینی اعلیٰ سفارتکاروں سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نے چین سے ملاقات میں مسعود اظہر کے معاملے کو اٹھایاجس پر چینی تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان عدم اعتماد کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان معاملات پر جن کو دونوں ممالک آسانی سے حل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :