امریکا میں موجود اپنے تارکین وطن کا دفاع کریں گے، میکسیکو

جمعرات 23 فروری 2017 19:35

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) میکسیکو کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں موجود اپنے تارکین وطن کا ہر جگہ دفاع کریں گے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ امریکا کی امیگریشن پالیسیاں میکسیکو کے مفادات کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

میکسیکو امریکا کی یکطرفہ امیگریشن تجاویز کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو امریکا میں موجود اپنے تارکین وطن کے دفاع کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے پاس جانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے میکسیکو کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے دوران سرحدی تحفظ، قانون کی بالادستی اور تجارت پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :