امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے اور حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 20:22

امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے اور حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وہ مشرق وسطی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری نور الحسن کی دعوت پر دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)جاوید حسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے وعدے پر پورا اتر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے روز بروز بہتر ہو رہے ہیںاور یہ بہتری بے مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں اور پیداواری شعبہ قابل ذکر ترقی کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہے اورہنڈرڈ انڈیکس جنوری میں 49 ہزار پوانٹس کی حد عبور کر چکاہے اور نئی حدوں کو چھورہا ہے۔ صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے اور 2015-16 میں اس کی شرح نمو 6.8 فی صد رہی۔عالمی اقتصادی اداروں میں پاکستان کی مالیاتی اور اقتصادی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے۔ ورلڈ بینک نے 2016-17 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 5.5 رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2018 تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کا 60 فی صد رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :