Live Updates

کر پشن کر نیوالوں کو سزا ئیں نہ ملنا ملک اور قوم کی تباہی ہوگی ‘پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگ چکی ہیں‘ چوہدری سرور

سپر یم کورٹ پر یقین ہے فیصلہ کر پشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہی آئیگا ،ردالفساد اور پنجاب میں رینجرز آنے سے دہشت گردوں شکست ملے گی ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانا ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی وفود سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

کر پشن کر نیوالوں کو سزا ئیں نہ ملنا ملک اور قوم کی تباہی ہوگی ‘پوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو سزا ئیں نہ ملنا ملک اور قوم کی تباہی ہوگی ‘پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگ چکی ہیں یقین ہے فیصلہ کر پشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہی آئیگا ‘دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے پاک افواج کے آپر یشن ردالفساد اور پنجاب میں رینجرز آنے سے دہشت گردوں شکست ملے گی ‘لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانا ہوگا ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں جس ثابت قدمی کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے اس کے بعد ہمیں یقین ہے کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے اور ملک میں کر پشن کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا یہی ملک وقوم کی ترقی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے معاملے پر پوری قوم کی نظر یں اب سپر یم کورٹ پر لگ چکیں ہیں اورہمیں اس بات کا یقینا کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ کر پشن کر نیوالوں کے خلاف اور عوام کے حق میں ہی آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے قوم بدترین مایوسی کا شکار ہے ۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات