نصیرآباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ملزم موقع سے فرار

جمعرات 23 فروری 2017 19:01

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) نصیرآباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل ،ملزم موقع سے فرار ،پولیس نے لاش تعویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق نصیرآبادصدر تھانہ کے حدود ربیع کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے راجہ خان مینگل نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر لاش تعویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جارہی ہے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

متعلقہ عنوان :