آپریشن رد الفساد ،پاک فوج کی لورا لائی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

کارروائی کے دورا خودساختہ بارودی سرنگیں برآمد

جمعرات 23 فروری 2017 18:49

آپریشن رد الفساد ،پاک فوج کی  لورا لائی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ..
راولپنڈی،بلوچستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پاک فوج نے آپریشن رد الفساد کے تحت لورا لائی میں کلی شاہ کاریز میں کارروائی کرتے ہوئے 23خودساختہ بارودی سرنگیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے آپریشن رد الفساد میں لورا لائی کے نزدیک کلی شاہ کا ایز میں کارروائی کرتے ہوئی23خود ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے داروں ، لورا لائی یونیورسٹی طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن ایف سی بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر کیا۔ آپریشن کالعدم تنظیموں کے وہاب زخبیل گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :