3لاکھ45ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ ز بلاک کرکے انکی تصدیق کا عمل جاری ہے،چیئرمین نادرا کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی و بریفنگ

کمیٹی کا ملک بھر خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نادرا کی جانب سے بلاک شدہ شناختی کارڈز پر تشویش کا اظہار ، نادرا حکام کو جلد پالیسی بنانے کی ہدایت

جمعرات 23 فروری 2017 18:45

3لاکھ45ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ ز  بلاک کرکے انکی تصدیق کا عمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) چئیرمین نادرا عثمان مبین نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کو اگاہ کیا ہے کہ نادرا نے ملک بھر میں 3لاکھ45ہزار سے زائد شناختی کارڈ ز مشکوک قرار دیکر بلاک کئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے ملک بھر خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نادرا کی جانب سے بلاک کئے جانے والے شناختی کارڈز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نادرا حکام کو اس سلسلے میں جلد از جلد پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صد ارت میںنادرہ ہیڈ آفس ،اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ اورنگزیب ،شیخ روحیل اصغر ،میاں عبدالمنان ،ملک ابرار احمد ،ڈاکٹر عباداللہ ،خالد حسین مگسی ،عبد القہار خان ود ا ن ،مولانا امیر زمان ،سر دار کمال خان بنگلزائی ،ڈاکٹر عمران خٹک ،غلام مصطفی شاہ، غلام احمد بلور ،شیخ صلاح الدین ،صاحبزادہ طارق اللہ، چیئرمین نادرہ عثمان مبین اور نادرا کے دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی اجلاس میں بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق اور بحالی سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد بلاک شدہ کارڈوں کی تصدیق کے لیے ایک جامع پالیسی واضح کرنا ہے جس کے تحت شفاف طر یقے سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کوجلد ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہ افراد جو پاکستانی شہری ہیں اور ان کے قومی شناختی کارڈ بلا ک ہیں ان کے شناختی کارڈوں کے تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کر کے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

انہوں نے نادرا کو بلاک شدہ شناختی کارڈ وں کی تصدیق کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت کی کمیٹی نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کے لیے درکار کوائف پر مبنی فارم تیار کرنے کی ہدایت کی جو درخواست گزا ر وں کو نادرا کے مقامی دفاتر میں دستیاب ہو نگے اوروہیں پر جمع ہونگے اور متعلقہ عملہ مقر رہ مدت کے اندر ان کی جانچ پڑتال کر کے بلاک شدہ شناختی کارڈ کی عارضی بحالی یا منسوخی کا فیصلہ کرے گاکمیٹی کو چیئرمین نادرا نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی بحالی کے لیے کمیٹی کو نادرہ کی طرف سے بنائی جانے والی مجوزہ پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین نادرا نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی بحالی کے لیے کمیٹی کو مجوزہ طریقہ کاراور درخواست گزاروں کے لیے نادرہ کی طرف سے تیار کردہ کوائف فارم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 345,510 شناختی کارڈ بلاک ہیں جن کی تصدیق کاعمل جاری ہے ۔ کمیٹی نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور عوام کی آسانی کے لیے نادرہ کے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی