لاہور ڈیفنس دھماکے میں سرگودھا کا رہائشی جاں بحق ہو گیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:30

لاہور ڈیفنس دھماکے میں سرگودھا کا رہائشی جاں بحق ہو گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) لاہور ڈیفنس دھماکے میں سرگودھا کا رہائشی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس لاہور میں ہونے والے دھماکے میں سرگودھا کا رہائشی معظم حیات پراچہ اپنے ہوٹل بنوا رہے تھے کہ دھماکے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، وہ سرگودھا میں رحمت پارک کے رہائشی تھے، اور کاروبار کے سلسلہ میں آج کل لاہور میں رہائشی پذیر تھے۔

مرنے والے نے تین بیٹیاں اور ایک بیگم سوگوار چھوڑی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک غیر ملکی موبائل کمپنی (ہواوی) کے پاکستان میں واحد ایکسپورٹر تھے اور بعد ازاں وہ ملک بھر میں یہ موبائل ڈیلروں کو فروخت کرتے تھے، انکے خاندانی ارشد محمود پراچہ نے بتایا کہ وہ ایک لاہور میں ریسٹورنٹ بنا رہے تھے جہاں پر دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے سے چند منٹ قبل ظفر پراچہ جو مرنے والے کے سگے بھائی تھے جائے وقوعہ سے چند منٹ قبل ہی نکلے تھے اور وہ الحمدالله بچ گئے ہیں۔ ارشد محمود پراچہ نے بتایا کہ مرنے والے معظم حیات پراچہ کی نماز جنازہ 26 جی ماڈل ٹائون میں ادا کی جائے گی۔ اور انہیں لاہور میں ہی دفن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :