Live Updates

لاہور دھماکہ ، پاکستان تحریک انصاف نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 17:50

لاہور دھماکہ ، پاکستان تحریک انصاف نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں دھماکے پر پاکستان تحریک انصاف نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈیفنس دھماکے پر تین روزہ سوگ کے پیش نظر تین روز تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یاد رہے کہ ڈیفنس دھماکے میں 8افراد جاں بحق جبکہ30افراد زخمی ہوئے جنہیں لاہور کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات