لاہور،ڈیفنس دھما کے کے بعد ریسکیو نے عمارت کو خطرناک قرار دے دیا

عمارت میں دھماکہ خیز مواد رکھا جاسکتا ہے،تفتیشی ادارے

جمعرات 23 فروری 2017 18:09

لاہور،ڈیفنس دھما کے کے بعد ریسکیو نے عمارت کو خطرناک قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) ڈیفنس کے بلاک زیڈ کی کمرشل مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو نے عمارت کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے جائزے کے دوران عمارت کے اندر سے انسانی جسموں کے حصہ قبضہ میں لے لیے ہیں دوسری طرف تفتیشی اداروں نے اس امرکا اظہار کیا ہے کہ دھماکے کے لئے عمارت میں دھماکہ خیز مواد رکھا جاسکتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے انہیں بال بیرنگ نہیں ملے۔

(جاری ہے)

تفتیشی اداروں نے دھماکے کے لئے ڈیوائس استعمال کرنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے جائے وقوعہ کے گردونواح کے علاقوںکے حوالے سے تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کو باقاعدہ تھریٹ تھی جس کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ عمارت کے بارے میں ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمارت کا دو روز قبل باقاعدہ اختتام کیا گیا تھا۔ متاثرہ عمارت کے ساتھ ایک نجی بینک کے زخمی گارڈ منشاء کا کہنا ہے کہ وہ بینک کی ڈیوٹی کررہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے وہ چکرا کر گر پڑا اور کچھ چیزیں اسی کے جسم کو چھوتی ہوئی گزر گئیں۔ اس نے بتایا کہ دھماکے کے صبح کچھ لوگ عمارت میں کام کررہے تھے جن میں مستری اورمزدور شامل تھے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :