گلبرگ دھماکے کی خبر نشر کرنے پر پیمرا کا 31 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 17:44

گلبرگ دھماکے کی خبر نشر کرنے پر پیمرا کا 31 ٹی وی چینلز کو نوٹس  جاری
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ میں دھماکہ کے بعد گلبرگ مین بلیوارڈ میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں جسے ملک کے متعدد ٹی وی چینلز نے نشر تو ک دیا لیکن بعد ازاں سکیورٹی اداروں ، ریسکیو انچارج اور پولیس سمیت صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر صحت نے بھی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر مبنی خبروں پر یقین نہ کریں۔

(جاری ہے)

گلبرگ دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 31 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیمرا نے بتایا کہ گلبرگ دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر 31 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 7 دن میں جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :