بھارت، بچی دوپہر کے کھانے کے وقت کھولتے ہوئے چاولوں کے ٹب میں گر کے جاں بحق ہوگئی

جمعرات 23 فروری 2017 18:09

پٹنہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بھارتی ریاست بہار کے ایک سکول میں بچی دوپہر کے کھانے کے وقت کھولتے ہوئے چاولوں کے ٹب میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق 6 سالہ شبھام کماری بنت شتروگھن سکول میں کھانے کے وقت حادثادتی طور پر ابلتے ہوئے چاولوں کے ٹب میں جا گری جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی،بچی کوفوری طور پر مقامی سرکاری مرکز صحت لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

(جاری ہے)

مشتعل افراد نے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ زکو بندکردیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر حکام نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے معاملے کی تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور تحقیقات کے بعد کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متاثرہ خاندان کو4 لاکھ روپے دینے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :