گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے،فدا خان

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)صو با ئی وزیر سیاحت فدا خان نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے‘گلگت بلتستان کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر ہمیں جو اعتماد دیا اس پر پورا اترنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے‘سیاحتی مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وہ گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

فداخان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صحیح معنوں میں ان سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی بدولت بہت جلد ملکی سیاح پچھلے سال کی نسبت اس سال زیا دہ گلگت بلتستان کا رخ کریں گے جس سے علاقے میں روزگار کے بھی کافی مواقع مل جائیں گے اور یہاں کے باشندوں کی زندگیوں پر ایک خوشگوار اثر پڑے گا ۔۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان پوری قوت کے ساتھ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعلیٰ کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بہت جلد تعمیر وترقی کا ایک نیاسفر شروع ہوگا (ن)لیگ کے کارکنان ا ستحکام پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔