وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ آن لائن پروگرام کے تحت عوامی مسائل سنے

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ آن لائن پروگرام کے تحت عوامی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ آن لائن کے تحت 11بجے سے 1بجے تک پورے پاکستان سے موصول ہونے والے ٹیلی فون کالز، ای میل، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے عوام سے رابطہ کیا اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات دیئے اور عوام کی جانب سے تعمیر و ترقی کے حوالے سے دی جانے والی مثبت تجاویز پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی تجاویزکو نوٹ کیا۔