ڈیفنس دھماکہ‘ ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر معظم حیات پراچہ ، ایریامنیجر اور ایک ملازم جاوید اقبال بھی شہید

جمعرات 23 فروری 2017 18:00

ڈیفنس دھماکہ‘ ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر معظم حیات پراچہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے میں ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر معظم حیات پراچہ ، ایریامنیجر اور ایک ملازم جاوید اقبال بھی شہید ہونیوالوں میں شامل ہیں ‘دھماکے سے 10منٹ قبل ہی معظم حیات پراچہ کے بھائی مظفرپراچہ ہوٹل سے نکلے ۔ایئرلنک کمیونیکیشن پاکستان میں ہواوے اور سام سنگ موبائلز کی ڈسٹری بیوٹر ہے اور اپنی کمپنی کے سی ای او کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے معظم حیات کی شہادت کو کمیونیکیشن انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان قراردیدیامعظم حیات پراچہ کے ساتھ دھماکے میں شہید ہونیوالے جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں ہوٹل کھول رہے تھے اور ا س کی تزئین و آرائش کا بیشتر کام مکمل ہوچکا تھا، آج وہاں پر کھانے کی ٹیسٹنگ اور دیگر معیار کا جائزہ لیا جانا تھا ، معظم حیات پراچہ ماڈل ٹان لاہور جبکہ جاوید اقبال بندیال کے رہائشی تھے ایئرلنک کمیونیکیشن نے اپنا سفر پی ٹی سی ایل ڈیوائسز کی ڈسٹریبیوشن سے شروع کیا تھا اور اب وہ ٹورازم میں بھی کام کررہے تھے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ دھماکے میں مجموعی طورپر اب تک آٹھ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں جاوید اقبال اور معظم کے علاوہ اسلم ، شبیر، عمران اور حبیب شامل ہیں جبکہ کم ازکم 20افرادزخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :