سکیورٹی فورسزکاآپریشن ردالفساد،بروقت کاروائی سےدہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام

آپریشن کےدوران 23بارودی سرنگیں برآمد،دہشتگردسکیورٹی فورسزاورلورالائی یونیورسٹی کےطلباء کی بسوں کونشانہ بناناچاہتےتھے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 16:58

سکیورٹی فورسزکاآپریشن ردالفساد،بروقت کاروائی سےدہشتگردی کابڑامنصوبہ ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) : ایف سی اور حساس اداروں نے آپریشن ردالفسادکے تحت بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاہے،سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے کلی شاہ کاریزمیں آپریشن کے دوران 23بارودی سرنگیں برآمدکرلی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے آپریشن کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرارکے وہاب زحبیل گروپ کی اطلاع پرکیا۔فورسزکے مشترکہ آپریشن میں 23بارودی سرنگیں برآمد کی گئی ہیں۔دہشتگردقانون نافذکرنیوالے اداروں اورلورالائی کی یونیورسٹی کے طلباء کی بسوں کونشانہ بناناچاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :