بھارت سے 217ہندو یاتری ہندو مذہب کے تہوار مہاشورا تری کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 فروری 2017 16:19

بھارت سے 217ہندو یاتری ہندو مذہب کے تہوار مہاشورا تری کی تقریبات میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2017ء) بھارت سے 217ہندو یاتری ہندو مذہب کے تہوار مہاشورا تری کی تقریبات میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے ہندو یاتریوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ اس سال 217ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد سے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، کیونکہ قبل ازیں 80 تا 85 ہندو یاتری پاکستان آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یاتریوں کیلئے سکیورٹی ،سفر ،رہائش و میڈیکل کی سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔ ہندو یاتریوں کے وفد کے لیڈر شوپر تاب بجاج نے کہا کہ پاک دھرتی سے ہمارا محبت کا رشتہ ہے جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ، یہاں آکر اپنائیت محسوس کرتے ہیں،پاکستان آنے کو دل کرتاہے لیکن بھارتی حکومت بلاوجہ پابندیاں عائد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی حکومت ہندوﺅں کے مذہبی مقامات کی بحالی اور آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔یاتری آج کٹاس راج روانہ ہوجائیں گے جہاں 24فروری کومرکزی تقریب منعقد ہوگی ،25فروری کو لاہور آئیں گے جہاں و ہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب قیام کریں گے ، یاتری26فروری کو شاہی قلعہ لاہور میں ”لوکی سمادھی “ جبکہ27فروری کو کرشنا مندر کا دورہ کریں گے اور 28فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :