وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت الیکشن کے دوران دئے گئے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،پی ٹی آئی کے پاس ردی کے ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 16:33

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت الیکشن کے دوران دئے گئے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا اورمرنے والوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اورہمدردی کا اظہارکیا ۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسلہ پاناما کیس نہیں استحکام پاکستان ہے تاہم مخالفین اس بات سے لاعلم ہیں اور وزیر اعظم محمد نواز شریف پر الزام لگا رہے ہیں،مخالفین عدالت کے باہر میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انشااللہ ہم صادق اور امین ہیں اور انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کیے گئے منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی صادق اور امین نہیں ہیں کیونکہ وہ عوام کو دیے گئے منشور اور نئے پاکستان بنانے کے نعرے سے منحرف ہو چکی ہے اب فیصلہ خیبر پختونخوا کے عوام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم اور وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں ان کی صوبائی ٹیم عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ طارق فضل چوہدری نے کہا آج عدالت میں بحث مکمل ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے پاس ردی کے ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔