وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعرات 23 فروری 2017 16:16

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا لاہور دھماکے میں قیمتی ..
کوئٹہ۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے لاہور میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے اعلان کے بعد دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :