صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 23 فروری 2017 16:12

صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دعا کی کہ الله تعالیٰ شہید ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔