ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات کو ہذف کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 23 فروری 2017 16:10

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات کو ہذف کرنے سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات کو ہذف کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزم محسن علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اہل خانہ کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے میں دہشتگردی کے دفعات کو ہذف کرنے یا نہ کرنے پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔عدالت نے قراردیا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے اورجلد بازی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ بعدازاں عدالت نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :