Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 23 فروری 2017 16:08

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن میں زیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصافن کے چیئرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمٰن نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آنا ہے اس لئے وہ وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بعض اوقات وکلاء پیش ہوتے ہیں بعض دفعہ نہیںہوتے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہاس کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اس کو فیصلہ کرنے دیں۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو 90 دن کے اندر فیصلہ کرنا چاہیے ، آرٹیکل 63/3 کے تحت وضاحت کی ضرورت ہے،لاہور ہائیکورٹ کا بینچ صرف پرسن کی تعریف کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا ،یہ کیس بہت اہم ہے اس میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہے ، یہ عوامی مفادات کا کیس ہے اور اس عدالت کا فیصلہ تمام صوبوں کی عدالتوں کے لیے مشعل راہ ہو گا۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات