ڈیفنس دھماکہ ، سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 15:52

ڈیفنس دھماکہ ، سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء): لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں آج صبح دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ۔ محکمہ انسداد دہشتگردی نے ڈیفنس دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق آج صبح 11 بج کر 12 منٹ پر ڈیفنس زیڈ بلاک کے ایک کیفے میں دھماکہ رپورٹ ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے میں مختلف قسم کا 8 سے 10 کلو باروی مواد استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ آئی ای ڈی ریمورٹ یا ٹائمر سے کیا گیا، اس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کا ٹارگٹ ریسٹورنٹ تھا یا بارودی مواد یہاں سے کہیں منتقل کیا جاناتھا اس سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ تحقیقات کے بعد دھماکے کے ٹارگٹ کا تعین کیا جائے گا۔ ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق  فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔