درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ڈی جی نادرا طاہر اکرم گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 16:06

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ڈی جی نادرا طاہر اکرم  گرفتار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ڈی جی نادرا طاہر اکرم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جی نادرا نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تو وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر سید محمد طیب ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج (جمعہ کو ) عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم پر 31.34 ملین کی خرد برد کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :