ڈیفنس دھماکہ، ڈیفنس انتظامیہ کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 15:43

ڈیفنس دھماکہ، ڈیفنس انتظامیہ کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے کل بند رہیں ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء): لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس دھماکے اور علاقہ مکینوں میں پھیلے خوف و ہراس کے سبب آئندہ کل ڈیفنس انتظامیہ کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کل ڈیفنس پبلک اسکول ، ڈگری کالج ڈیفنس اور کنڈر گارٹن بند رہیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیفنس میں موجود دیگر تعلیمی ادارے کل کھُلے رہیں گے۔