ڈیفنس دھماکے میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال ہونے اور دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیے جانیکا انکشاف

جمعرات 23 فروری 2017 15:15

ڈیفنس دھماکے میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال ہونے اور دھماکا ٹائم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ڈیفنس دھماکے میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال ہونے اور دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیے جانیکا انکشاف ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کے ایک اہلکار نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا جس میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال ہواذرائع کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس کے اہلکار کے ہاتھ میں مشین تھی جو یہ بتاتی ہے کہ کس چیز کا دھماکا تھا کیونکہ فضا میں بارود کی بدبو تھی جس کے بعد مشین سے مدد لیتے ہوئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دھماکے میں 20سے 25کلو تک بارودی مواد کا استعمال ہوا ہے تاہم حتمی طور پر فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی بتایا جا سکے گا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہو ا۔