پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان سے 12مزید خودکش حملہ آواروں کی تیاری کا انکشاف

لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گر فتاریوں اور دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں

جمعرات 23 فروری 2017 15:15

پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان سے 12مزید خودکش حملہ آواروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان سے 12مزید خودکش حملہ آواروں کی تیاری کا انکشاف جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گر فتاریوں اور دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر قانون نے یہ انکشا ف کیا ہے کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جو سہولت کار انوارالحق گر فتار ہو چکا ہے اس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق جہاں سے دہشت گرد نے لاہور میں آکر دہشت گردی کی ہے وہاں اسکے علاوہ 12مزید خودکش حملہ آوار بھی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ان معلومات کے بعد پولیس اور احساس اداروں نے دہشت گردی کے مزید واقعات کو روکنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں ۔