ڈیفنس دھماکہ، ائیر لنک کے سینئیر افسر معظم پراچہ دھماکے کا نشانہ بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 15:07

ڈیفنس دھماکہ، ائیر لنک کے سینئیر افسر معظم پراچہ دھماکے کا نشانہ بن ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء): لاہور کے علاقہ ڈیفنس کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ائیر لنک کے اعلیٰ افسران میں سے ایک افسر معظم پراچہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

  جبکہ ان کے ساتھ موجود ائیر لنک کے ایک اور اعلیٰ افسر اس وقت اسپتال میں تشویشناک حالت میں اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ائیر لنک کے موبائل کمپنی ہواوے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹر کے طور پر اپنا نام کمایا۔ ہواوے کو پاکستان میں اعلیٰ درجے کا برانڈ بنانے میں ائیر لنک کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ائیر لنک نے حال ہی میں سام سنگ کے لیے ڈسٹری بیوشن کنٹریکٹ بھی حاصل کیا۔ ڈیفنس دھماکے میں جاں بحق معظم  پراچہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا ادا کی جائے گی۔