حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ، میرپور خاص میں ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے کے لئے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ 24 مارچ مقرر

جمعرات 23 فروری 2017 15:12

حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ، میرپور خاص میں ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ڈیوٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ، میرپور خاص میں ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے اور پولیس اہلکاروں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ 24 مارچ مقرر کر دی ہے جبکہ پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں 18 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرکاری ملازمین مسلح افواج کے ملازمین اور حلقہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اور عملے کے لئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے آخری تاریخ 24 مارچ مقرر کی ہے۔