الیکشن کمیشن کا صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کی یونین کونسل میں بلدیاتی انتخاب کے لئے شیڈول جاری

جمعرات 23 فروری 2017 15:12

الیکشن کمیشن کا صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کی یونین کونسل میں بلدیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کی یونین کونسل میں بلدیاتی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہاں پولنگ 21 مارچ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی 25 فروری کو جاری کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 27 اور 28 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال یکم اور 2 مارچ، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 4 مارچ جبکہ یہ اپیلیں 7 مارچ کو نمٹائی جائیں گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 مارچ جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔