سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ میں ایس ای سی پی کی مداخلت کا نوٹس لے لیا

بروکروز کے خلاف کارروائیوں پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ،سلیم مانڈوی والا

جمعرات 23 فروری 2017 15:07

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ میں ایس ای سی پی کی مداخلت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ میں ایس ای سی پی کی مداخلت کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی اسٹاک مارکیٹ میں گڑ بڑ کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی برکروز پر شیئرز فروخت کرنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایس ای سی پی کا کردارمشکوک ہے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی پاناما لیکس کی آڑ میں بروکرز کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے۔

ایس ای سی پی یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاناما لیکس کے فیصلے سے اسٹاک ایکسچینج متاثر ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے متعلق ایس ایس ای پی کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ ایس ای سی پی اسٹاک بروکرز کے خلاف جھوٹی کارروائیاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ان ہاوس فنانسنگ کے معاملے پر ایس ای سی پی اور بروکرز میں تنازعہ پایا جاتا ہے ۔

ایس ای سی پی نے متنازعہ معاملے پر دکھاوے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی اسٹاک ایکسچینج کے فراڈز کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ آڈٹ کی رپورٹس کے باوجود فراڈز کی تحقیقات کو روکا جارہا ہے۔ ایس ای سی پی کا ایک کمشنر اسٹاک بروکرز کے ساتھ رابطے میں ہے سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بروکروز کے خلاف کارروائیوں پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا، بروکرز کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :