ایف آئی اے نے قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

ایف آئی اے نے قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) ایف آئی اے نے قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اکرم پرنادراکی عمارتیں کرائے پرلینے کے معاملے میں کرپشن کاالزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے قومی خزانے کو3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے ضمانت ازقبل گرفتاری حاصل کر رکھی تھی تاہم جمعرات کو مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :