دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

گاڑیاں، 20موٹر سائیکلیں بھی دھماکے کی زد میں آکر تباہ ہو گئیں

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے میں متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ 17 کاریں اور 20موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے زیڈ بلاک میں ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے قریب واقع تمام عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکے کے باعث عمارت کے باہر کھڑی 17کاریں اور 20موٹر سائیکلیںبھی تباہ ہو گئیں۔ فرانزک ماہرین نے تباہ ہونے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے بھی شواہد اکٹھے کئے ۔