ڈیفنس دھماکے کے بعد گلبرگ میں بھی دھماکے کی افواہ، پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

ڈیفنس دھماکے کے بعد گلبرگ میں بھی دھماکے کی افواہ، پولیس اہلکاروں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقہ ڈیفنس میں دھماکے کی تھوڑی دیر بعد گلبرگ میں دھماکے کی افواہ پھیل گئی جس کے باعث پولیس افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

نا معلوم افراد کی طرف سے مین بلیوارڈ گلبرگ تھری میں فوڈ چین کے سامنے دھماکے کی افواہ پھیلائی گئی جس سے پولیس افسران میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔ متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد فوری طور پر متعلقہ جگہ پہنچی تاہم دھماکے کی اطلاع افواہ ثابت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :