چینی صوبہ یونان کی سیاحتی ترقیاتی کمیٹی کے وفد کا پہلا دورہ پاکستان، وفد کا خیرمقدم

پاکستانی عوام چین کو بہترین دوست سمجھتے ہیں ،چینی سیاحتی وفد کے دورہ سے دوطرفہ دوستی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے گا،چیئرمین پاکستان ٹورزام ایسوسی ایشن

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

چینی صوبہ یونان کی سیاحتی ترقیاتی کمیٹی کے وفد کا پہلا دورہ پاکستان، ..
اسلام آباد /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان کی سیروسیاحت کی ایسوسی ایشن نے چینی صوبہ یونان کی سیاحتی ترقیاتی کمیٹی کے وفدکے پہلی بار دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام چین کو بہترین دوست سمجھتے ہیں، چینی سیاحت کے فروغ کیلئے وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں ،اس سے دوطرفہ دوستی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صوبہ یونان کی سیروسیاحت کی ترقیاتی کمیٹی کے ایک وفد نے سیروسیاحت کے فروغ کیلئے پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کیا۔پاکستان کی سیروسیاحت کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام چین کو بہترین دوست سمجھتے ہیں،پاکستان چینی سیرو سیاحت کے فروغ کیلئے اس وفد کا خیرمقدم کرتا ہے،جس سے دوطرفہ دوستی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے گا۔ اس موقع پر یونان کی سیروسیاحت کی ترقیاتی کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا کہ عظیم ترین میکانگ خطے میں سیرو سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ صوبہ یونان اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کو بھی مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :