اتنا سکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ،سب سے زیادہ سوال جسٹس عظمت سعید نے کیے اس لیے ان کا دل زخمی ہو گیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

اتنا سکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ،سب سے زیادہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا سکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ،سب سے زیادہ سوال جسٹس عظمت سعید نے کیے اس لیے ان کا دل زخمی ہو گیا۔اس بات پر جسٹس عظمت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑی سنجیدگی اختیار کریں تاکہ آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا سکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلوں کے لیے اللہ ہی لوگوں کا انتخاب کرتا ہے،عدالت نے شریف خاندان سے 371سوالات کیے ،جواب نہیں دیا گیا ،سب سے زیادہ سوالات جسٹس عظمت سعید نے کیے ،اس لیے ان کا دل زخمی ہو گیا۔اس بات پر جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ کیا جسٹس عظمت سعید کا دل جواب نہ آنے سے زخمی ہوا ۔شیخ رشید کی بات پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ تھوڑی سنجیدگی اختیار کریں تاکہ آگے بڑھیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں سنجیدگی سے بات کر رہا ہوں

متعلقہ عنوان :